After Windows Installation Some Necessary Applications

 ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد کچھ سوفٹویئر انسٹال کرنے بہت ۔

ضروری ہوتے ہیں


آج‌میں‌آپ کو بتاؤں گا کہ ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد کونسے سوفٹویئر ضروری انسٹال کرنے ہوتے ہیں اور کیوں۔تو آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد سب سے پہلا سوفٹویئر جو انسٹال کرنا ضروری ہوتا ہے وہ ہے WinRAR جی ہاں یہ چند ایم بی کا سوفٹویئر بہت ہی اہم ہوتا ہے اس کے بغیر ہم کوئی بھی ریئر فائل اوپن نہیں کر سکتے اور ہمارے ذیادہ تر سوفٹویئر ریئر فائل یا زپ فائل میں محفوظ ہوتے ہیں جو کہ اس سوفٹویئر کے بغیر اوپن یا انسٹال نہیں ہو سکتے تو ہمیں ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد سوفٹویئر انسٹالیشن کی ابتدا WinRAR سے کرنی ہوتی ہے۔
اس کے بعد ہماری دوسری ترجیح ہوتی ہے اینٹی وائرس ۔
اگر آپ ونڈوز ٹین استعمال کر رہے ہیں تو آپکو کوئی ایکسٹرا اینٹی وائرس انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر آپ استعمال کر رہے ہیں ونڈوز سیون تو سب سے پہلے آپکو ایک اینٹی وائرس انسٹال کرنا چاہیے کیونکہ اگر آپ اس کے بعد جو سوفٹویئر انسٹال کریں گے اور ان میں کوئی وائرس موجود ہوا تو اپکی ونڈوز کرپٹ ہو سکتی ہے
اس لیے میں ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد سب سے پہلے Avast Antivirus انسٹال کرتا ہوں یا کرتا تھا کیونکہ اب میں ونڈوز ٹین استعمال کرتا ہوں تو یہ اب میری پہلی ترجیح نہیں ہے۔
اس کے بعد ہمیں ضرورت ہوتی ہے ایک کوڈک پلیر کی جو تمام قسم کی ویڈیو اور آڈیو فائلز کو پلے کر سکے اس کیلئے VLC player بہترین انتخاب ہے اور اگر آپ K-Lite Codec Pack Mega استعمال کریں تو یہ بھی ایک بہترین انتخاب ہو گا۔
اس کے بعد ایک اور سوفٹویئر کی ہمیں ضرورت ہوگی جو ہمارے کمپیوٹر میں موجود PDF فائلز کو اوپن کرنے میں مدد کر سکے اس کیلئے میرا انتخاب Adobe Acrobat Reader ہوتا ہے جو ایک بہترین سوفٹویئر ہے۔
اس کے بعد ہمیں ایک انٹرنیٹ براؤزر کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہم مختلف ویب سائٹس اوپن کر سکیں اور ڈاؤن لوڈنگ کر سکیں اس کیلئے بہترین سوفٹویئر Google Chrome ہے اور اسکے ساتھ کبھی ہمیں ایک ڈاؤن لوڈر سوفٹویئر کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس سے ہم یوٹیوب ویڈیوز اور مختلف ویب سائٹ پر موجود فائلز ڈاؤن لوڈ کر سکیں اس کیلئے سب سے بہترین Internet Download Manager ہے
اسکے ساتھ آپکو آڈیو ویڈیو ڈرائیور انسٹال یا اپڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت پڑتی ہے اور لیپ ٹاپ پر وائی فائی ڈرائیور کی بھی۔
اور اگر آپ آفس ورک کرتے ہیں یا کچھ لکھتے ہیں ٹائپ کرتے ہیں کمپوز کرتے ہیں یا ڈاکومنٹ فائلز بھی اوپن کرنی ہوتی ہیں تو آپکو مایکروسوفٹ آفس کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اسکے علاوہ اور بہت سے سوفٹویئرز کی ہمیں ضرورت پڑتی رہتی ہے مختلف کام سر انجام دینے کیلئے مگر اس میں ہر کسی کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں بس یہی سوفٹویئر ہر کمپیوٹر میں ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد ضروری ہوتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post